عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور امن کے قیام کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے، محسن نقوی

نیویارک (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں عالمی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو پرامن رکھنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، اور ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے خطے کے ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کے جان و مال کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ محسن نقوی نے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا کہا۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستانی امن دستوں کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button