خواتین کیلئے 5 سپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر آپریشنل کردی گئیں

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 خصوصی بسیں آپریشنل کر دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ان سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ خواتین کو رش کے اوقات میں سفری مشکلات سے بچایا جا سکے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کو دورانِ سفر ہراسگی سے محفوظ رکھنا اور انہیں آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک عبوری انتظام ہے اور جلد ہی ان سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر مستقل طور پر خواتین کے لیے مختص کر دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button