سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اداروں پر الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر سنایا اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں مزید پیشرفت نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button