شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے، انہیں آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

عراق میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی جلوس نکالا گیا، جس کے بعد نجف میں روضہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ آیت اللہ سید محمد تقی الحکیم نے پڑھائی۔

بعد ازاں شہید آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی ایک تاریخی جلوس کے ذریعے کربلا پہنچایا گیا، جہاں لاکھوں عقیدت مندوں اور سوگواروں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی میت عراق سے دوبارہ ایران منتقل کی جائے گی، جہاں مشہد میں ان کی تدفین کی جائے گی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button