اٹلی کے طلبا نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی طیارہ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

میلان(جانوڈاٹ پی کے)اٹلی کی یونیورسٹی آف پیسا کے طلبا نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی طیارہ تیار کرکے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

پروجیکٹ آئیکارس کے تحت کام کرنے والے طلبا نے انجینئرنگ ایجوکیشن انفلوئنسر جیکی ڈیل کی مدد سے صرف کاغذ اور گوند استعمال کرتے ہوئے یہ منفرد طیارہ تیار کیا۔

تیار کیے گئے کاغذی طیارے کے پروں کا پھیلاؤ 65.75 فٹ جبکہ اس کی لمبائی 23 فٹ تھی۔

طلبا نے اس طیارے کو اٹلی کے شہر بولونا میں منعقدہ وی میک فیوچر ایونٹ کے دوران کامیابی سے اڑایا، جہاں اس نے 193.5 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔

اس کامیاب پرواز کے ساتھ یونیورسٹی آف پیسا کے طلبا نے دنیا کے سب سے بڑے کاغذی طیارے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز 2013 میں جرمنی کے برونشویگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پاس تھا۔

مزید خبریں

Back to top button