لیڈی کانسٹیبل کیساتھ تلخ کلامی اورپراپیگنڈہ’’محرر اور نکے تھانیدار‘‘کو مہنگا پڑگیا
دیپالپور:لیڈی کانسٹیبل کیساتھ پیش آئے معاملہ پرڈی پی اوکانوٹس

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ منڈی احمد آباد کے تھانہ میں تعینات محرر سردار علی اور لیڈی کانسٹیبل خدیجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوامحرر سے پرانا سکور سیٹل کرنے کیلئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم نے معاملے کو ہراسانی کا رنگ دے کر مختلف سوشل میڈیا گروپس میں پوسٹیں شیئر کرادیں۔انکوائری رپورٹ پیش ہونے پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز نے سخت ایکشن لیتےہوئے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرا کے اسے گرفتار کرادیا جبکہ محرر کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔



