بلوچستان میں پاک فوج اورپولیس کابڑاایکشن،کے پی کے حکومت مشکل میں،متنازع پوڈکاسٹر کی ڈرامائی گرفتاری، وی آئی پی ملزم رضا ڈار کی بھری عدالت میں نقاب کشائی!

کوئٹہ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے سیاسی و دفاعی منظرنامے میں بیک وقت کئی سنسنی خیز اور لرزہ خیز تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جنہوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی تین بڑی اور ہولناک کارروائیوں کے دوران سرحد پار افغانستان سے تعلق رکھنے والے 54 خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، جبکہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے 11 جری جوانوں اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 42 سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس ہونے والے ارکانِ اسمبلی کے انتہائی متنازع استحقاق بل پر پی ٹی آئی کی شعلہ بیاں کارکن فلک جاوید سمیت شدید عوامی ردعمل اور گندم کے سنگین بحران کے دباؤ کے بعد حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ہیں اور اس بل کو ہنگامی طور پر ریویو کے لیے بھیج کر شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی دوران لندن سے لاہور پہنچتے ہی سنسنی خیز پوڈ کاسٹ کے ذریعے مذہبی تنازع کھڑا کرنے والے صحافی ریحان طارق کو ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا گیا، جن کی عدالت میں ڈرامائی پیشی اور چھ روزہ ریمانڈ کے دوران سستی شہرت اور نعرے بازی کے تماشے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے نواسے رضا ڈار کے گرد بھی قانون کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، جہاں عدالت نے ان کا چہرے سے ماسک اتروا کر مزید چھ دن کا ریمانڈ منظور کر لیا ہے اور حیرت انگیز طور پر تاحال کوئی وکیل ان کی صفائی کے لیے میدان میں نہیں آیا۔

​اس سنسنی خیز صورتحال اور ان تمام واقعات کے پوشیدہ حقائق کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا سنسنی خیز وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button