پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان ہے، نیٹلی بیکر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ براہِ راست پروازیں شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی تبادلوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوا۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ انہیں پاکستانی سمجھا جانا خوشی کا باعث ہے، جبکہ وہ رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button