پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو دوٹوک جواب، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں پاکستانی نمائندے نے بھارت کے مؤقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایا تھا اور بھارت اسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔

پاکستانی نمائندے کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، جبکہ معاہدے کے آرٹیکل 12 کے تحت یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی بیانات دے رہا ہے، جبکہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا کروڑوں انسانوں کے حقوق کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستانی نمائندے نے الزام عائد کیا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے معاملات میں ملوث رہا ہے، جبکہ پاکستان کو اس کے دریاؤں کے قانونی حصے سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button