بدین: جھوٹے مقدمے میں ضمانت پررہائی کے بعد جماعت اسلامی رہنما علی اکبر بھوت کا شاندار استقبال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)جماعت اسلامی کے رکن کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر علی اکبر بھوت کی جھوٹے مقدمے میں ضمانت پر رہا کے بعد بدین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جماعت اسلامی کارکنوں اور شہریوں نے حیدرآباد ٹنڈو محمد خان ماتلی تلہار بدین نندوشہر کھوسکی اور دیگر شہروں میں بھرپور استقبال کیا گیا ہزاروں کارکنان کا ہجوم لگ گیا بدین میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نے پیر چوک پر کارکنوں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا استقبال کے لئے آنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن علی اکبر بھوت نے کہا کہ تشدد اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی حق کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جاسکتی موجودہ حکمرانوں کا سورج غروب ہوچکا ہے
جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہے وڈیروں اور جاگیرداروں کی جانب سے کارکنوں کو اغوا کرنے کے بعد جھوٹی ایف آر میں پھنسانا یہ ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے انہونے نے مزید علی اکبر بھوت کی گرفتاری کے خلاف لوگ احتجاج کی کال پر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی جدوجہد کو مسلسل جاری رکھا آج جماعت اسلامی کی کارکنوں کی جدودجہد رنگ لے آئی اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات سمیت شہریوں بھرپور استقبال کیا



