اوکاڑہ پولیس کی اینٹی ریپ ایکٹ 2021ء کے تحت خصوصی تربیتی ورکشاپ، 25 تفتیشی افسران کو جدید تفتیشی طریقہ کار کی تربیت

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر کمیونٹی لائزن ہال میں اینٹی ریپ (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے حوالے سے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے 25 تفتیشی افسران نے شرکت کی ورکشاپ کے دوران ڈی ایس پی لیگل حسن اختر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلمان حیدر نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021ء کے قانونی تقاضوں، جدید تفتیشی طریقہ کار، شواہد کے تحفظ، متاثرہ افراد سے حساس انداز میں برتاؤ اور مؤثر پراسیکیوشن کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی لیکچر دیے

اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پنجاب پولیس عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ اینٹی ریپ (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے تحت درج ہونے والے تمام مقدمات صرف تربیت یافتہ انویسٹی گیشن افسران کو ہی مارک کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمات کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں مکمل ہو، متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے

مزید خبریں

Back to top button