گزشتہ رات یوکرینی حملہ جنگ کے بعد سے سب سے بڑا حملہ ہے، روس

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی حکومت نے کہا ہے گزشتہ رات کیف کی جانب سے کیا گیا حملہ جنگ کے بعد سے سب سے بڑا حملہ ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین نے راتوں رات ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا۔
میئر نے ٹیلیگرام پر کہا کہ پیر کی شام سے ماسکو کے علاقے کی طرف 430 سے زیادہ ڈرون لانچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کو فضائی دفاعی نظام نے دور دراز تک بے اثر کر دیا تھا جب کہ دشمن کے 36 ڈرون ماسکو کے قریب آتے ہی تباہ کر دیے گئے تھے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر یوکرین کا حملہ دراصل ترکیہ میں نیٹو اجلاس سے قبل اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی خواہش ہے۔



