ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے حکام آرمی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی اور تمام متعلقہ افسران کی مفاد عامہ کے مختلف حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی سہولت کے پیش نظر اداروں کو باہمی ربط و روابط کے فروغ کے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس و ایل پی جی شاپس اور وہیکلز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مشترکہ کاروائیاں ناگزیر ہیں۔ غیر قانونی سگریٹ فروخت کو روکنے کے لیے مزید آپریشن کیے جائیں۔ تمام مدارس کی رجسٹریشن اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات منظم انداز میں حل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں اور عوام میں حب الوطنی اور مثبت سوچ کا فروغ از حد ضروری ہے۔ اتایت کے خاتمے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ محکمہ صحت عوامی شکایات پر اتائیت کے خلاف سخت ایکشن لے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کرے



