فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والے ملزم کی نقل و حرکت کی ویڈیوز سامنے آ گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر آ گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں ملزم کو فیض آباد بس اڈے سے لاہور روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں وہ ایک دکان سے کپڑے تبدیل کرتا بھی نظر آتا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سعد عباسی تھانہ کھنہ کی حدود بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے، جس کی عمر 20 سال ہے اور اس کی تعلیم میٹرک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک الیکٹرانکس کی دکان پر بطور سیلز مین بھی کام کرتا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button