آزادکشمیرانتخابات،امیدواروں کی حتمی فہرست ریلیز

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے الیکشن کمیشن آزاد کمشیر نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 45 حلقوں میں 852 امیدوار میدان میں ہیں۔ کوٹلی کے 6 حلقوں میں 135 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 امیدوار میدان میں ہیں۔ مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 نشستوں پر 126 امیدوار مدمقابل ہیں۔24رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔



