پردے کے پیچھے انتہائی خطرناک کھیل شروع: ترکیہ کااسرائیل کو آخری وارننگ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​عالمی سیاست میں اچانک مچنے والی ہنگامہ خیزی اور پردے کے پیچھے جاری انتہائی خطرناک پیشرفت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد اب سب کی نظریں 11 جولائی پر ٹک گئی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مابین انتہائی حساس اور اہم ترین مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اس خفیہ مشن میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھانے، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایٹمی پروگرام جیسے دھماکہ خیز معاملات میز پر رکھے جائیں گے، جس کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور قطر پر مشتمل پانچ ملکی نئے دفاعی اتحاد کی گونج نے اسرائیل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کر دیا ہے، جس کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل نے لبنان اور شام میں خونی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ انھی سنسنی خیز حالات کے بیچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو ان کی اوقات یاد دلاتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ "وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ باس کون ہے”۔ خطے میں جاری اس بھیانک کھیل اور ایران کے سخت ترین عوامی ردعمل نے امریکی انتظامیہ کو شدید آزمائش میں ڈال دیا ہے، جہاں یہ تاریخ ساز مذاکرات اور نیٹو کا اہم اجلاس دنیا کا پورا نظامِ زندگی تلپٹ کر کے رکھ سکتے ہیں۔ عالمی سیاست کی اس بساط کی مکمل تفصیلات اور پسِ پردہ حقائق جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ سنسنی خیز وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button