بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،پروگرام کے ایک اعلیٰ افسر اور بدین ضلع کے ڈیوائس ہولڈرز کے درمیان مبینہ طور پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ڈیل

ٹنڈوباگو(رپورٹ:جانوڈاٹ پی کے)ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے ایک اعلیٰ افسر اور بدین ضلع کے ڈیوائس ہولڈرز کے درمیان مبینہ طور پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ڈیل بدین کے ایک گیسٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر 4 میں طے پائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈیل کے بعد رقم ڈیوائس ہولڈر کی گاڑی میں کراچی منتقل کی گئی، جہاں متعلقہ افسر کی سرکاری رہائش گاہ پر یہ رقم پہنچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق معاملے کی تفصیلات متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی ذمہ دار افسر کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔ اگر ان الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو مزید اہم حقائق سامنے آنے کا امکان ہے



