پنگریو میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں عظیم مجلسِ عزا کا انعقاد

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے )ضلع بدین کے شہر پنگریو کے قریب گاؤں حاجی عیسیٰ خان چانڈیو میں انجمن وفادارانِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔ مجلس سے علامہ سائیں بخش مناظری، علامہ مدد علی ملاح اور علامہ سید نادر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا حق، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ابدی پیغام ہے، جبکہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے علمائے کرام نے کہا کہ محرم الحرام اتحاد، برداشت، اعلیٰ کردار اور اسلامی تعلیمات پر عمل کا درس دیتا ہے۔ مجلس میں ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو بیان کیا، جس پر عزادار آبدیدہ ہوگئے منتظمین کے مطابق مجلس میں ضلع بدین، میرپورخاص اور دیگر علاقوں سے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ اختتام پر پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و خوشحالی، بیماروں کی صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء میں نیاز، لنگر اور سبیل بھی تقسیم کی گئی

مزید خبریں

Back to top button