2لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد،شوگر ملز نے10لاکھ ٹن کی اجازت مانگ لی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں شوگر انڈسٹری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں بورڈ ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ وزارتِ فوڈ سکیورٹی نے شوگر ملز کا مؤقف مناسب طور پر نہیں سنا، جبکہ ملک میں اس وقت 26 لاکھ ٹن سے زائد چینی کا اسٹاک موجود ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چینی کی ماہانہ اوسط کھپت تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے، اس لیے موجودہ ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے کرشنگ سیزن کے آغاز پر ملک میں تقریباً ساڑھے 12 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی دستیاب ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موجودہ اسٹاک اور آئندہ پیداوار کو دیکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ نے حکومت سے شوگر انڈسٹری کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صنعت کو مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کی آزادی

مزید خبریں

Back to top button