شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کارکنان کی گڑھی خدا بخش میں حاضری

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)5جولائی1977کو سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کے خاتمے اور مارشل لا کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے رہنماؤں اور کارکنان نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا،
ادھر پیپلز پارٹی کارکنان نے لاڑکانہ کے باغ جناح باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا، بیگم نصرت بھٹو لائبریری ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور جمہوریت، عوامی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے لیے ان کی جدو جہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ نے جمہوری اقدار اور عوامی رائے کی اہمیت کو ثابت کیا ہے.
واضح رہے کہ 5 جولائی 1977 کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل محمد ضیاء الحق نے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا جسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم ترین اور متنازع واقعات میں شمار کیا جاتا ہے تقریب کے دوران کارکنان نے پارٹی حق میں نعرے بازی بھی کی.



