کالعدم ایکشن کمیٹی نے راولاکوٹ میں آزاد کشمیرپولیس کے4اہلکاروں کواغواکرلیا

کانسٹیبلز شاہد شفیق، محمد صغیر، محمد اشتیاق اور ذیشان اسحاق کو اغوا کیا گیا ہے

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں آزاد کشمیر پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔راولاکوٹ دھرنے میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، دھرنے کی واضح ناکامی کے بعد شرپسند عناصر اب قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور انتشار پھیلانے پراتر آئے ہیں۔سرغنہ خواجہ مہران اور اس کے کارندے راولاکوٹ کا پرامن ماحول خراب کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شاہد شفیق، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد صغیر، کانسٹیبل محمد اشتیاق اور کانسٹیبل ذیشان اسحاق کو اغوا کیا گیا۔انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نے آزاد کشمیر پولیس کے4اہلکاروں کو اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے راولاکوٹ جاتے ہوئے اغوا کیا، آزاد جموں و کشمیر پولیس کے4اہلکار اب بھی انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی حراست میں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button