کندھ کوٹ: وین نہر میں جا گری، 4 افراد ڈوب گئے، 2 بچوں کو بچا لیا گیا

کندھ کوٹ (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں شاہی واہ نہر میں وین گرنے کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد ڈوب گئے، جبکہ دو زخمی بچوں کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نہر سے نکال لیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی بچوں کو نہر سے نکال کر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایک بچہ اور ایک نوجوان تیز بہاؤ میں لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button