گرفتاری کے ڈر سے اسرائیلی وزیرِ بن گویر نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بن گویر کو اقوام متحدہ کی پولیسنگ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیو یارک جانا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بن گویر کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بن گویر کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور گرفتار کیا جائے۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر حالیہ دنوں میں دو بار دورہ امریکا منسوخ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button