ڈارفیملی کااسکینڈل،شہباز کیمپ کی لاٹری؟غیرملکی خواتین کے ہوشرباانکشافات!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​تختِ لاہور کے اقتدار کے ایوانوں میں اس وقت زلزلہ آ چکا ہے، جہاں غیر ملکی خواتین کے اغوا، تاوان اور مبینہ زیادتی کے ہائی پروفائل اسکینڈل نے اسحاق ڈار کے پورے خاندان کو شدید ترین سیاسی و قانونی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ اسپین اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خواتین کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے رونگٹے کھڑے کر دینے والے بیاناتِ حلفی نے جہاں وفاقی دارالحکومت سے لے کر لاہور تک ہلچل مچا دی ہے، وہی اب یہ سوالات تیزی سے جنم لے رہے ہیں کہ کیا ڈار فیملی کا یہ بھیانک زوال، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے لیے سیاست کی ‘بڑی لاٹری’ ثابت ہونے جا رہا ہے؟

​متاثرہ ہسپانوی خاتون کے ہوش رُبا انکشافات کے مطابق، اسحاق ڈار کے نواسے محمد رضا ڈار نے سنگاپور میں ملاقات کے دوران خود کو ایک انتہائی بااثر ملکی شخصیت کا بیٹا ظاہر کر کے ان کا اعتماد جیتا۔ تاہم، لاہور پہنچنے پر دونوں خواتین کو ایک ٹارچر ہاؤس میں رسیوں سے باندھ کر پستول کے بٹ مارے گئے، چاقو کے وار کیے گئے اور لاکھوں ڈالر تاوان وصول کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ اس دوران کالے لباس میں ملبوس مسلح شخص نے روتی بلکتی خاتون کے ساتھ بار بار زیادتی کی، جبکہ محمد رضا ڈار مسلسل وہاں موجود رہ کر تاوان کی رقم منگوانے کے لیے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر مجبور کرتا رہا۔ سیف سٹی کی مبینہ فوٹیجز میں ایک اور ‘باس’ کی موجودگی کے اشاروں نے اب اسحاق ڈار کے بیٹے اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے بہنوئی علی ڈار کی طرف بھی انگلیاں اٹھا دی ہیں۔

​سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس ہولناک اسکینڈل نے شریف خاندان کے اندر جاری خاموش جنگ کا رخ یکسر بدل دیا ہے۔ اب تک کی اندرونی بساط کے مطابق، مریم نواز مستقبل میں وزارتِ عظمیٰ کے منصب کی تیاری کر رہی تھیں اور ان کے بعد پنجاب کی اگلی بادشاہت کے لیے علی ڈار کو تیار کیا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا—وہ اس حد تک مایوس تھے کہ بجٹ سیشنز تک میں شرکت نہیں کر رہے تھے۔ لیکن اب، ڈار فیملی پر مقتدرہ کی بڑھتی ہوئی ناراضگی اور سفارت خانوں کے شدید دباؤ کے باعث علی ڈار کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ ایسے میں خاندانی سیاست کا یہ نازک ترین موڑ شہباز شریف کیمپ کے لیے ایک سنہرا موقع بن کر ابھرا ہے، جہاں حمزہ شہباز کی دوبارہ دھماکے دار واپسی اور ‘چوکا مارنے’ کے امکانات سو فیصد واضح ہو چکے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button