سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 1,100 روپے سستا، چاندی بھی نیچے آ گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 1,100 روپے سستا ہو گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4,174 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 48 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 716 روپے پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، جب پاکستان میں فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 122 ڈالر اضافے کے بعد 4,185 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button