اینٹی کرپشن پولیس نے2سرکاری ملازمین کورشوت لیتےرنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)اینٹی کرپشن پولیس نے بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے دو سرکاری ملازم کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےسول جج کی موجودگی میں واسا کے سپر وائزر مقصود کو بیس ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے دوسرے چھاپہ کے نتیجہ میں میونسپل کمیٹی کے سپر وائزر کوگرفتار کر لیا ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئ ہے ملزم پندرہ ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا ملزم سے نشان زدہ موٹ بھی برآمد کر لئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملک تصور نے کہا ہے کہ رشوت خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

مزید خبریں

Back to top button