سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی، گیس کی اوور چارجنگ پر رینالہ ایل پی جی گیس پلانٹ سیل

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی، گیس کی اوور چارجنگ پر رینالہ ایل پی جی گیس پلانٹ سیل، ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرمحکمہ سول ڈیفنس نے عوام کو مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی سربراہی میں ٹیم نے رینالہ خورد میں واقع ایک بڑے ایل پی جی گیس پلانٹ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ مذکورہ ایل پی جی پلانٹ میں گیس کی اوورچارجنگ کے۔خلاف ایکشن لیتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کا ریکارڈ اور موقع پر موجود قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اوور چارجنگ ثابت ہونے پر پلانٹ کو فوری طور پر سیل کر کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ کریک ڈاؤن پورے ضلع میں بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا مہنگے دامو ایل پی جی گیس کی فروخت پر سخت ایکشن ہوگا



