سماجی رہنما کو مبینہ طور پر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کیخلاف جماعت اسلامی کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)سماجی رہنما علی اکبر بوت کے واقع کھوسکی کی رہائش گاہ پر کارروائی کرکے اس کو گرفتار کرکے نوشہرو فیروز ضلع کے شہر محراب پور تھانے کی حدود میں علی اکبر بوت سے دس کلو چرس برآمد دکھا کر ان پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف جماعت اسلامی بدین کی کال پر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات کا کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر سیاسی و سماجی رہنما علی اکبر بھوت کی جبری گمشدگی اورپھر منشیات کے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کے خلاف بدین پریس کلب بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دو گھنٹے تک دھرنا دیا گیا
دھرنے میں مختلف کاروباری، سیاسی، مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی مظاہرے سے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف احمد ملاح ، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سید علی مردان شاہ گیلانی، سابق ضلعی ناظم تھرپارکر ارباب انور، پی ٹی آئی ضلع بدین کے صدر عزیز اللہ دیرو، سنی رابطہ کونسل کے رہنما عبداللہ سندھی، مرزا گروپ سندھ کے رہنما دلبر سندھی جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر الله بچايو ہالیپوٹہ اور دیگر نے خطاب کیادھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف احمد ملہ نے کہا کہ کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر علی اکبر بھوت سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروایوں میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے پولیس کی عوام کے اندر ساکھ ختم کررہی ہے پولیس کو سیاست سے پاک کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ علی اکبر بھوت اپنے علاقے کی آواز ہے لیکن ان کے خلاف تھانہ محراب پور میں600گرام چرس رکھنے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاست میں اختلافات کا جواب سیاسی طریقے سے دیا جانا چاہیے نہ کہ جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے مقررین نے کہا کہ علی اکبر بھوت ایک پڑھے لکھے اور فعال سماجی رہنما ہیں اور ان کی گرفتاری سے ان کی اہلیہ، والدہ اور بیٹی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔اس موقع پر غلام رسول احمدانی.ایاز لطيف سومرو.علی گل منصوری فتح خان کھوسہ اور علی اکبر بھوت کے چھوٹے بھائی ارباب گل حسن بھوت نے بھی خطاب کیا۔



