دیپال پور:پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہونے میں کامیاب

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)قصبہ حویلی لکھا میں چار ڈاکو شہری سے واردات کرکے فرارہوگئے ون فائیو پر اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب کیا پناہ نگر پل کے قریب کراس فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکو مقصود عرف کالے خاں مارا گیاساتھی علی افضل کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو نا معلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو بین الاضلاعی ریکارڈ نکلے
جوساہیوال،چشتیاں اوراوکاڑہ کے سنگین مقدمات میں ملوث پائےگئے ہیں پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ہلاک ڈاکو کی نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے



