بدین:کھوسکی میں جماعت اسلامی کےرہنما علی اکبر بھوت کی جبری گمشدگی کیخلاف دھرنا، تھرکول روڈ بلاک

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)کھوسکی شہر میں جماعت اسلامی کے رکن کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر علی اکبر بھوت کی جبری گمشدگی کے خلاف کھوسکی شہر تھرکول پر شہریوں کا احتجاجی دھرنا کراچی اور مٹھی جانے والے داخلی و خارجی راستے بند جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی و دیگر کا احتجاجی دھرنے سے خطاب رات گئے تک دھرنا جاری تفصیلات کے مطابق
کھوسکی شہر میں جماعتِ اسلامی اور شہریوں کی جانب سے کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر علی اکبر بھوت کو رات کو اچانک شب میں مورو پوليس کی جانب سے جبری گمشدگی کے خلاف تھرکول روڈ پر احتجاجی دھرنے میں جماعتِ اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی سید علی مردان شاہ صاحب،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے احتجاجی دھرنا سے جماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسان بورڈ سندھ کے نائب صدر علی اکبر بھوت کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو بغیر کسی قانونی کارروائی اور بغیر جرم ثابت کیے لاپتہ کرنا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علی اکبر بھوت کو فوری طور پر بازیاب کرکے ان کے اہلِ خانہ کے سامنے پیش کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو تحفظ، انصاف اور قانون کے مطابق حقوق فراہم کرے۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنا ظلم کو طاقت دیتا ہے، جبکہ حق اور انصاف کی آواز بلند کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔
ہم ظلم کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔ آئین کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر غلام رسول احمدانی فتح خان کھوسہ علی گل منصوری سلیم جونیجو و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے



