ماتلی میں پیٹرول پمپس پر اچانک چھاپے،اوورچارجنگ اور کم پیمائش پر جرمانے

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری نرخوں پر پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ریونیو کی دو خصوصی ٹیموں نے ماتلی شہر، ٹنڈو غلام علی اور زرداری روڈ پر واقع مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران پیٹرول و ڈیزل کی پیمائش، سرکاری نرخوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران اوورچارجنگ اور کم پیمائش کی خلاف ورزیوں پر متعدد پیٹرول پمپس کو سخت وارننگ جاری کی گئی، جبکہ بعض خلاف ورزی کے مرتکب پمپس پر مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پہلی ٹیم نے مختیارکار (یو ٹی) ماتلی جبکہ دوسری ٹیم نے اسسٹنٹ مختیارکار ماتلی کی نگرانی میں کارروائی کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ، سرکاری نرخوں پر ایندھن کی فراہمی اور کم پیمائش کی روک تھام کے لیے انسپیکشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button