سجاول(جانوڈاٹ پی کے)میرپور بٹھورو کے قریب ویگو گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاتی چوک کے قریب سجاول بدین روڈ پر حادثہ پیش آیا جہاں ایک ویگو گاڑی نے بزرگ شہر کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں بزرگ سومار پرہیاڑ دم توڑ گئے ۔
پولیس نے حادثے میں ملوث ویگو گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور محمد حسن آرائیں کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ویگو گاڑی ماروی کمپنی کی بتائی جا رہی ہے
عینی شاہدین کے مطابق ویگو نے راہگیر کو پیچھے سے ٹکر ماری ۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے