ننگرپارکر میں آگ سے جھلسنے والی نوجوان خاتون کراچی میں دم توڑ گئی، پوسٹ مارٹم، شوہر اور سسرال والوں پر شبہ

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں کوئاڑا میں 24 جون 2026ء کو گھر میں آگ لگنے کے باعث 23 سالہ شریمتی ہیری، زوجہ مانسیگھو کولہی، شدید جھلس کر زخمی ہوگئی تھیں۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔ علاج کے دوران شریمتی ہیری کراچی میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد ان کی میت واپس ننگرپارکر لائی گئی۔متوفیہ کے والد نے اپنی بیٹی کے شوہر اور سسرال والوں پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کیا گیا، جہاں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button