بھارتی اداکار گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کی راہیں جدا، طلاق کی وجہ سامنے آگئی


ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار جوڑے گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی، جس کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی طلاق سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں مداح اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
ریئلٹی شو "لاک اپ 2” میں گفتگو کرتے ہوئے آکانکشا چمولا نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور گورو کھنہ تقریباً ایک سال سے الگ رہ رہے تھے اور اب باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
آکانکشا کے مطابق شادی کے آغاز میں دونوں بچے پیدا کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ گورو کھنہ کی خواہش بدل گئی اور وہ والد بننا چاہتے تھے، جبکہ وہ خود اس ذمہ داری کے لیے تیار نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ آزادانہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور بچوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں، اسی اختلاف کے باعث دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔