پنکی کیخلاف کچھ نہیں ہوگا،جلدہی صدارتی ایوارڈ ملے گا،سینیٹرابڑو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑوں نے کہا ہے کہ انمول پنکی کو وزیراعظم سے زیادہ پروٹوکول دیا جارہاہے، اُس کے خلاف کچھ نہیں ہوگا البتہ اُسے جلد صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر انمول پنکی گیس کا زبان زد عام رہا اس دوران چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ انمول پنکی کے پیچھے بیس بیس موبائل گاڑیاں جارہی ہیں اتنا پروٹوکول تو و،یراعظم کو بھی حاصل نہیں۔چئیرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبائی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی چئیرپرسن نے بڑی میٹنگز ہیڈ کی تھیں، اس کمیٹی میں پولیس نے بتایا ہے کہ انمول پنکی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button