کہوٹہ میں اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران قیدی وین سے14قیدی فرار،4دوبارہ پکڑے گئے،10کی تلاش

کہوٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کہوٹہ میں جیل منتقلی کے دوران قیدی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عدالت پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھاکہ قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیاتو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کہوٹہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور فرار ہونے والے4قیدی دوبارہ گرفتار کرلیے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کہوٹہ کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی کہ فرار قیدیوں میں سے4قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ فرار ہونے والے دیگر قیدیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button