شادی میں ملنے والے زیورات دلہن کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں،سپریم کورٹ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں،شوہر،ساس،سسر یادیگرافراد کو دلہن کے زیورات پر کوئی قانونی یا ملکیتی حق حاصل نہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں والدین،رشتہ داروں یادوستوں کی جانب سے دلہن کودیا گیاسونااورتحائف صرف دلہن کی ملکیت قراردیدیے ۔دلہن کے زیورات یا تحائف روکنا اس کے ملکیتی حقوق سے غیرقانونی محرومی ہے،شوہر یا سسرال دلہن کے زیورات پر قبضہ یا ان کا ناجائز استعمال نہیں کر سکتے،تحفے کی ملکیت کا تعین اس نیت سے ہو گا جس مقصد کیلئے وہ تحفہ دیا گیاتھا۔

بیوی زیورات،جہیز اور ذاتی سامان کی واپسی کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے،فیملی کورٹ کو زیورات، جہیز اور ذاتی سامان کی واپسی کے مقدمات سننے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

سپریم کورٹ نے شوہر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلہ سپریم کورٹ کےجسٹس شکیل احمد نےتحریرکیا۔

مزید خبریں

Back to top button