ڈی سی اوکاڑہ کاکیپٹن صفدرشہید پارک میں زیر تعمیر انڈ گراؤنڈ واٹر سٹوریج منصوبے کادورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کا کیپٹن صفدر شہید پارک میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ۔اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت اورتیکنیکی امور پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے میں بہترین اور اعلیٰ کوالٹی کا مٹیریل استعمال کیا جائے۔ انہوں نے تیکنیکی امور کو مقررہ معیار کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ واٹر اسٹوریج ٹینک طویل مدت تک شہر کے لیے کارآمد ثابت ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے اور زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس منصوبے کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو طویل متبادل راستوں یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر شہید پارک میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک اوکاڑہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ایک کلیدی منصوبہ ہے۔ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور پانی کی قلت پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور بارش کے پانی کے تحفظ اور شہریوں کو سہولت دینے کے لیے منصوبے کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button