پاکستان سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،افغان سفیر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستان کیساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔طلوع نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل اوراسلام آباد کے درمیان مسائل نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے اور تناؤ کے تسلسل نے دونوں اطراف کے لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے،جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ دونوں فریقوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور یہ امارت اسلامیہ کی پالیسی ہے کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔



