فریال تالپور کا ڈاکٹر لال چند اکرانی کے چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی کے چچا سیٹھ مینگو مل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں فریال تالپور نے ڈاکٹر لال چند اکرانی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سمیت پوری پاکستان پیپلز پارٹی اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

فریال تالپور نے مرحوم سیٹھ مینگو مل کے لیے ابدی سکون اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button