’’سفرِ عشق‘‘جیونیوزکو لے ڈوبا،چینل بند،انتظامیہ کی معافیاں،متنازع پوڈکاسٹ پرریگولیٹرزخاموش!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان میڈیا انڈسٹری کا سب سے بڑا دھماکہ، ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر پیمرا نے ملک کے سب سے بڑے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کرتے ہوئے نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جیو نیوز پر الزام ہے کہ اس نے یومِ عاشور کے موقع پر ‘سفرِ عشق’ کے نام سے ایک دستاویزی فلم نشر کی جس میں عراق اور مشرقِ وسطیٰ کی بعض مقامی رسومات کی عکاسی کے دوران مقدس مذہبی شخصیات کے خاکے اور عکاسی دکھا کر عوامی و مذہبی جذبات کی شدید دل آزاری کی گئی۔ اس سنگین واقعے پر جیو انتظامیہ نے اپنے نیوز کاسٹر کے ذریعے باقاعدہ معافی نامہ اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور موقف اختیار کیا کہ یہ مواد ان کا اپنا تیار کردہ نہیں تھا، تاہم ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب میڈیا انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ بحران دراصل بڑے چینلز میں ایڈیٹوریل کنٹرول کی مکمل تباہی اور شدید فائنانشل کرائسز کا شاخسانہ ہے، جہاں کارکنوں کو 8، 8 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں اور مانیٹرنگ ڈیسک جونیئر اسٹاف کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ مالکان اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات ہضم کر کے عمارات برائے فروخت کے اشتہار دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا، ٹک ٹاک اور عفت عمر کے حالیہ متنازع پوڈ کاسٹ پر بھی ریگولیٹرز کی خاموشی اور پنجاب اسمبلی میں سوشل میڈیا کو کچلنے کے لیے بغیر وارنٹ گرفتاری والے نئے پیکا قوانین کی تیاری نے آزادیِ اظہار پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

​معظم فخر کا یہ سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button