سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجدکاوطن واپیس کااعلان

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں پناہ گزین سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے سزائے موت سنائے جانے کے باوجود رواں سال بنگلہ دیش واپس لوٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سازش یا رکاوٹ کے آگے نہیں جھکیں گی اورجلد اپنے ملک میں ہوں گی۔بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں78سالہ شیخ حسینہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں موت کا کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے اپنے خلاف سنائی جانے والی سزا کوغیر قانونی،غیر آئینی اورسیاسی محرکات پرمبنی قرار دیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میرے خلاف ماضی میں بھی کئی سازشیں کی گئیں لیکن میں ہر سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کے ووٹوں سے5مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی اورملک کی بے مثال ترقی کے لیے کام کیا۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں اٹھنے والی ایک طاقتور عوامی تحریک کے بعد اچانک بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے نتیجے میں ان کے 15 سالہ طویل دورِ حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button