اسرائیل لبنان کےتمام علاقوں سےنکل جائے، ورنہ شکست خوردہ ہوکر بھاگےگا، ایران کی وارننگ

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسلامی انقلابی گارڈ کور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو آج لبنان سے نکل جانا چاہیے ورنہ کل اسے شکست کے بعد واپس جانا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ "تم صیہونیوں کو لبنان چھوڑنا ہوگا۔یہ زمین مزاحمت اور استقامت کا میدان ہے، قبضہ کرنے والوں کا کھیل کا میدان نہیں،’

رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک عہدیدار کی جانب سے بھی یورپی ممالک کو خطرے سے آگاہ کیا گیا جب ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اٹلی اور رومانیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے ایکس  پر جاری بیان میں کہا ‘ایرانی حملے میں اٹلی اور رومانیہ کے اڈوں کے امریکی استعمال کے بارے میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے بیانات ان ممالک کی بین الاقوامی ذمہ داری کو جنم دیتے ہیں۔’

انہوں نےکہا کہ جنرل اسمبلی کے قرارداد 3314 کے مطابق کسی ریاست کی طرف سے اپنی سرزمین کو کسی تیسری ریاست کو کسی دوسرے ملک پر جارحیت کرنے کے لیے استعمال کے لیے فراہم کرنا جارحیت کے عمل کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button