ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے کی چوری کا انکشاف، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے سی ای او اور سی ای او ٹرمینل ون سمیت 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 4 کروڑ 86 لاکھ لیٹر پیٹرول ٹیکس، ڈیوٹی اور لیوی کے بغیر فروخت کیا گیا۔
پورٹ قاسم سے محمود کوٹ اور فیصل آباد تک پیٹرول سپلائی میں بڑا فراڈ ہوا ہے اور کسٹمز بانڈڈ ویئرہاؤس سے فیصل آباد تک سپلائی چین میں بھی مبینہ بدعنوانی سامنے آئی ہے۔



