مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیے ہیں، سامعہ حجاب

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے) سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اللہ کی رضا کے لیے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیا ہے، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا خوف بھی لاحق ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے، اسی سوچ کے تحت انہوں نے مختصر اور نمایاں لباس ترک کر دیے ہیں اور حجاب اختیار کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ مکمل طور پر یہ قدم اٹھائیں گی تو سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید اور طنز کا نشانہ بنائیں گے۔

سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سوشل میڈیا کسی کو دوسرا موقع نہیں دیتا، جبکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ہمیشہ توبہ، اصلاح اور بہتری کا موقع عطا فرماتا ہے۔

واضح رہے کہ سامعہ حجاب اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بعد میں یہ معاملہ عدالت سے باہر حل ہو گیا۔ اس کے بعد وہ بیرونِ ملک مقیم رہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں، جن پر ان کے لباس اور طرزِ زندگی کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آتی رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button