صرف معاہدے پر دستخط سے دشمنی ختم نہیں ہوتی، امریکا اپنے وعدے پورے کرے، ایران کا دوٹوک مؤقف

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دشمن کی دشمنی محض کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے ختم نہیں ہوتی، امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے معاہدے کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حوالے سے امریکا کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں، اس لیے واشنگٹن کو معاہدے کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دینی چاہیے۔

انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ بیان پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ نیٹو نے ایک خودمختار ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں حصہ لیا، لہٰذا اس پر جواب دہی عائد ہونی چاہیے۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی اجناس کی خریداری پر خرچ نہیں کرے گا اور اس حوالے سے امریکی مؤقف حقائق کے منافی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button