مئیر لندن صادق خان اور امریکی صدر ٹرمپ پھر آمنے سامنے

لندن(جانوڈاٹ  پی کے)میئر لندن صادق خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔میئر صادق خان نے ایک بیان میں کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے سر میں اتنی جگہ کیوں ہے؟

میئرلندن صادق نے کہا سمجھ یہ بھی آنہیں آتی کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ شاید امریکی صدر کا مجھ پر دل آگیا ہے۔میئر صادق خان نے کہا شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا میئر ہوں۔ صادق خان نے کہا گزشتہ ہفتہ بہترین شہر کا انعام ‘لی کوان یو’ جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور سر صادق خان کے درمیان اختلافات 2015 سے جاری ہیں، صدر ٹرمپ نے صادق خان کو برا آدمی اور برطانیہ کا خوفناک نمائندہ قرار دیا تھا، ٹرمپ نے کہا تھاکوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن لندن کا میئر انتہائی نااہل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button