ایرانی سپیکر باقرقالیباف نےامریکی زرعی اجناس خریدنے کے دعوے مسترد کردیے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی دعوے غلط ہیں کہ ایران اپنے غیرمنجمد شدہ اثاثے امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ کرے گا۔انھوں نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ہم صرف وہی فصل کاٹ رہے ہیں جو آپ نے بوئی ہے،دہائیوں پر محیط عدم اعتماد۔یہ قدرتی،وافر اورمقامی پیداوار ہے لیکن بظاہر امریکاصرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین،ٹوٹے ہوئے وعدےاور بے بنیاد باتیں ہی برآمد کرتا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی من مانی تشریح سے گریز کرے۔اسماعیل بقائی نے کہا متضاد بیانات ماضی کی وعدہ خلافیوں کی یاد دلاتے ہیں عہد کے بدلے عہد کے اصول پر عمل ضروری ہے۔



