مکلی میں شہدائے کربلا کی یاد میں نیاز و سبیل کا اہتمام، حضرت امام حسینؑ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )پ پ پ کے نوجوان رھنما اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندہ بیریسٹر حسنین شاہ بخاری کی جانب سے مکلی میں 9 محرم الحرام کے دن اسلام کی سربلندی کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے شہید حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیاز حضرت امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں سہیل احمد پلیجو، محمد صدیق میر بحر، صحافی محمد ایوب ملاح، سید اکبر شاہ، عزیز خاصخیلی، رمضان بروہی، زاہد خاصخیلی، مہار ناریجو، مولوی حاجی یامین ناریجو، حاجی علی حسین ناریجو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مولوی حاجی یامین ناریجو نے دعائیں مانگ کر شہدائے کربلا کی دی ہوئی قربانیوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ پی رہنما سید حسنین شاہ اور سہیل پلیجو کی جانب سے ننگر و نیاز کر کے شربت کی سبیل بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر بیریسٹر سید حسنین شاہ بخاری نے اسلام کی سربلندی کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام امانت، عدل، مساوات اور ایمانداری کے علمبردار تھے، جنہوں نے نیکی، صبر، جرأت، عدل، امن اور انسانیت کے خوبصورت کردار کی حیثیت سے قربانی دے کر اسلام کو تا قیامت زندہ رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حسینی کردار قیامت کے دن شفاعت بن کر غلامانِ حسین عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سروں پر سایہ کرے گا۔

سید حسنین شاہ بخاری نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے یزید کی پیروی قبول نہ کرتے ہوئے اپنی جانیں نذرانہ دے کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ حق، سچ، صبر اور استقامت کا عظیم پیکر ہے۔ کربلا کے میدان میں اسلام کی سربلندی، حق و سچ کی فتح کے لیے عظیم قربانی حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں نے دی، جو روزِ قیامت تک یاد رکھی جائے گی۔ یہ قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button