اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، نوجوان زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) مین جی ٹی روڈ پر الائیڈ پمپ لاری اڈہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہائی ایس وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 20 سالہ شہروز ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button